ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سداپور میں سدرامیا کا ایم پی اننت کمار ہیگڈے پر وار : ایم پی صرف آگ لگانے کا کام کرتے ہیں کیا؟

سداپور میں سدرامیا کا ایم پی اننت کمار ہیگڈے پر وار : ایم پی صرف آگ لگانے کا کام کرتے ہیں کیا؟

Tue, 05 Nov 2019 20:59:53    S.O. News Service

سداپور:05؍نومبر(ایس اؤ نیوز)متعلقہ ودھان سبھا حلقہ کی ترقی کی ذمہ داری یہاں کے رکن اسمبلی وشویشورہیگڈے کاگیری کی ہے، کیونکہ یہاں کے عوام نے انہیں 6مرتبہ منتخب کیاہے، اگر یہاں کی سڑکیں خستہ ہیں تواس کے لئے کاگیری ہی ذمہ دارہیں، اور اب توبی جےپی کی ہی حکومت ہےنا! کہتے ہوئے ودھان سبھامیں حزب مخالف لیڈر سدرمیانے کاگیری کے خلاف کڑی تنقید کی۔

سدرامیا تعلقہ حدود  کے جوگ سرکٹ ہاؤس میں اخبارنویسوں سے بات کررہے تھے انہوں نےکہاکہ جب ہماری حکومت تھی تو کاگیری نے ایک دن بھی سوال نہیں اٹھایا کہ ہماری سڑکیں خراب ہیں اور نہ میرے پاس بتایا۔ اگر پوچھتے تو ضرور انہیں دیا جاتا۔ کیا پوری ریاست میں سڑکوں کے لئے رقم منظور نہیں کی گئی تھی ، شکاری پور کے لئے یڈیورپا نے نہیں دیا ؟ ۔

سدرامیانے اترکینرا رکن پارلیمان کے خلاف بھی تنقید کرتےہوئے کہاکہ یہاں کے ایم پی بھی بی جےپی کے ہیں، وہ مرکزی حکومت سے ملنے والی مدد کیوں نہیں لائے؟ یہاں کےایم پی صرف آگ لگانے کا کام کرتےہیں۔ نئے ضلع کے متعلق انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے نئے اضلاع کی تشکیل ہوتی ہے، عوام کی پریشانی دور کرنےکے لئے سرسی کو ضلع بنانے کی بات کہی۔

پارٹی کارکنان کی جدوجہد کی ستائش کرتےہوئے کہاکہ ہمارے کارکنان بھی پارٹی کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے کا کام کئے ہیں، لیکن ہمارے کارکنان کو آر ایس ایس والوں کی طرح  جھوٹ بولنا ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر ودھان پریشد میں حزب مخالف لیڈر ایس آر پاٹل، کانگریس ضلع صدر بھیمنانائک ،لیڈر کے جی ناگراج وغیرہ موجود تھے۔


Share: